Posts

اسرائیل غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں کیوں تقسیم کرنا چاہتا ہے؟

  اتوار کی رات اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری کے اس بیان نے ایک ایسی پیشرفت کی تصدیق کی جو حالیہ دنوں میں کافی واضح ہو رہی ہے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شدت آ رہی تھی۔ غزہ میں موجود صحافی رشدی عبوالوف اس حقیقت کے گواہ ہیں جن کے مطابق اسی رات انٹرنیٹ کا بلیک آؤٹ بھی ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک مشکل رات تھی‘ اور اگرچہ سوموار کو انٹرنیٹ کی سروس بحال ہو گئی تھی تاہم غزہ شہر سے معلومات کا حصول کافی مشکل تھا۔